کراچی:بحریہ آڈیٹوریم میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب

کراچی (نیشنل ٹائمز) بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں پاکستان نیوی کی انویسٹیچر 2026 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے ڈیوٹی کے دوران خدمات کے اعتراف میں نیول اہلکاروں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا۔دوسری جانب پاک بحریہ کے 18 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)جبکہ 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ جب کہ سی پی اوز اور سیلرز کو تمغۂ خدمت (ملٹری)کے مختلف اعزازات دیے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 33 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری) فرسٹ کلاس سے نوازا گیا۔ 82 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری)سیکنڈ کلاس دئیے گئے اور69 اہلکاروں کو تمغۂ خدمت (ملٹری) تھرڈ کلاس اعزازات دیے گئے ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر