یوم عاشور پر امن وامان کی فضاءیقینی بنانےکیلئےہرممکن اقدام کیاگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں یوم عاشور پر امن وامان کی فضاءیقینی بنانےکیلئےہرممکن اقدام کیاگیاہے،مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےچاردرجاتی حصاربنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں،پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدارکاکہناتھاکہ اتحاد،اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے،یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا،کابینہ کمیٹی برائے امن وامان وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہیں،فرائض کی ادائیگی میں مصروف پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں،پنجاب حکومت نے رواں برس گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر