محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، آئی پی ایل کھیلنے کی راہ ہموار

اسلام آباد/لندن (نیشنل ٹائمز) پاکستانی فاسٹ بالر کو باقاعدہ طور پر برطانوی شہریت حاصل ہوگئی ہے اور انہیں برطانوی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ تکنیکی طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے اہل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ کافی عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ تمام قانونی تقاضے اور مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں باقاعدہ برطانوی شہریت دے دی گئی ہے۔برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ اگر محمد عامر کو آئی پی ایل سے کوئی پیشکش موصول ہوئی تو وہ اس میں شرکت پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر ماضی میں بھی کئی مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کی برطانوی شہریت کے بعد اب ان کے لیے بھارتی لیگ میں شرکت کی راہ مزید آسان ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر