پاکستان سمیت 10ممالک کی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت 10 ممالک نے غزہ کے شہریوں کے لئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ مذمت کرنے والے ممالک میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین شامل ہیں، ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے ،مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا ایک پُرامن شہری اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام ہے ، اس کا مقصد فلسطینی عوام کی سنگین انسانی مشکلات کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے ، انہوں نے کشتیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے والے مسلسل اقدامات کی مذمت کی۔

وزرائے خارجہ نے فلوٹیلا میں شامل شہری شرکا کی حفاظت اور سلامتی پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاری بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ، گرفتار تمام کارکنوں کے حقوق اور وقار کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے ۔وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور انسانی امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر