پنجاب کے ترقیاتی منصوبے عالمی توجہ کا مرکز،عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے شرکا مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے نظر آئے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف نے فورم کے شرکاء کو مختصر عرصے میں مکمل کئے جانے والے تاریخی منصوبوں سے آگاہ کیا، جن میںاپنی چھت اپنا گھر،ستھرا پنجاب،ماڈل ویلجزاورصاف پانیجیسے عوام دوست منصوبے خصوصی توجہ کا مرکز رہے ۔ ان منصوبوں کو عالمی سطح پر   بے حد پذیرائی حاصل ہوئی اور شرکاء نے پنجاب حکومت کے وژن کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وہ ترقیاتی منصوبے جو عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ان کی کامیاب تکمیل پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔ مریم نواز شریف کے وژن اور متحرک قیادت کی بدولت پنجاب دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں عالمی معیار کے ترقیاتی ماڈل کو متعارف کروایا ہے اور یہی اعلیٰ معیار آج ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی اصل پہچان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم ترین عرصے میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعزاز بھی مریم نواز شریف کو حاصل ہوا ہے ، جو ان کی انتھک محنت، عوامی خدمت اور موثر گورننس کا واضح ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر