افغانستان سے حملے کا منہ توڑ جواب دینگے :خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے حوالے سے انتہائی سخت اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جس جگہ سے بھی پاکستان پر حملہ ہوگا، ہم اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان اس وقت پوری طرح بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ۔اپنے ایک اہم بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب تک ہندوستان \’یس\'(حامی) نہیں کرے گا، افغان حکام کسی جگہ نہیں آئیں گے ، کیونکہ افغانستان کو تمام تر ہدایات نئی دہلی سے ملتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی کے مذاکرات کے دوران افغانستان نے تین مرتبہ خود میرے سامنے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروانے سے صاف انکار کیا۔ دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے ووٹر کی عمر کی حد میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں ووٹر کی عمر سے متعلق فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی ترقی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل
ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل
امن تجاویز میں جنگ کے نقصانات کی تلافی اور امریکی فوج کا انخلا شامل ہے: ایران
پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا
قطر کی غزہ جانے والے قافلے روکنے، امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کی مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر