اپنی چھت اپنا گھر پروگرام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا :عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز)مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام باکو میں غیر ملکی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ، جہاں قائم پویلین خصوصی دلچسپی حاصل کر رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اس تاریخی منصوبے کو باکو میں عالمی سطح پر شوکیس کیا، جو دنیا بھر کے لیے منفرد ماڈل بن کر سامنے آ رہا ہے ،یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد ہاؤسنگ منصوبہ ہے ، وزیراعلیٰ نے پانچ سال میں پانچ لاکھ خاندانوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ، جس کے تحت اب تک ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ،60ہزار گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام صرف فائلوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر زمین پر نظر آ رہے ہیں، اسی لیے دنیا بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے کہ پنجاب میں حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے ،جو عناصر مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ بلاجواز تنقید کر رہے ہیں مگر عوام کو اصل فرق واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی ترقی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل
ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل
امن تجاویز میں جنگ کے نقصانات کی تلافی اور امریکی فوج کا انخلا شامل ہے: ایران
پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا
قطر کی غزہ جانے والے قافلے روکنے، امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کی مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر