شہداد پور:ٹرک پھاٹک توڑکر ٹرین میں جاگھسا، ڈرائیور جاں بحق

شہداد پور، حب (نیشنل ٹائمز) شہداد پور میں ٹرک پھاٹک توڑ کر ٹرین میں جا گھسا، جس سے ڈرائیور جاں بحق اور کلینر زخمی ہوگیا، جبکہ وندر میں کراچی جانیوالی کوچ جل گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب ریلوے پھاٹک پر تیز رفتار 10ویلر مزدا ٹرک بریک فیل ہونے پربند پھاٹک توڑتے ہوئے کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس سے جا ٹکرایا۔ حادثہ انتہائی خوفناک تھا جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور کلینر زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا آدھا حصہ ٹرین کے انجن میں پھنس گیا اور ٹرین اسے دو کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی۔ واقعے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ پولیس، ریلوے حکام اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق زخمی کلینر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے باعث ٹرین مسافر ایک گھنٹے سے زائد وقت تک اندھیرے میں شدید پریشانی کا شکار رہے ۔ ادھر وندر کے قریب کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا، اور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہوگیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کے باعث کوچ مکمل جل کر خاکستر ہوگئی، شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو ئی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر