مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ،بانی حیدر علییوف کے مزار پر حاضری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باکو میں مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے جدید آذربائیجان کے بانی اور بابائے قوم حیدر علییوف کے مقبرے پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،وزیراعلیٰ نے باکو میں یاد گار کوچہ شہداء کابھی دورہ کیا اوریاد گار شہدا پر پھول رکھے اور آذربائیجانی شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے اہم ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے آذربائیجان اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو سراہا،سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مضبوط امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سربراہِ مملکت آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کو محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا سلام پہنچایا،آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے سلام کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ان کا سلام بھی وزیر اعظم پاکستان اور محمد نواز شریف تک پہنچا دیا جائے ، سربراہِ مملکت صدر الہام علییوف نے قومی رہنما حیدر علییوف اور محمد نواز شریف کے مابین دوستانہ تعلقات کو یاد کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت پر صدر الہام علییوف کا شکریہ اد ا کیا اور اجلاس کے شاندار انتظامات کو سراہا،حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے بعد بحالی امن کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور ثالثی کردار کی تعریف کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات کو بھی سراہا گیا اور آذربائیجان کے \’\’آسان خدمت\’\'(ASAN Khidmet) ماڈل کی طرز پر پاکستان میں قائم مراکز کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، مریم نواز نے بتایاکہ باکو میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم عالمی امور پر بحث کی جائے گی، وزیراعلی ٰ نے کہاکہ آذربائیجان کا دارالحکومت باکو ثقافت اور جدید اربن پلاننگ کا حسین امتزاج ہے ، خوبصورتی نے گہرا اثر چھوڑا۔ وفد کے ہمراہ جدید آذربائیجان کے بانی حیدر علییوف کے مزار پر حاضری دی، خراجِ عقیدت پیش کیا، محمد نواز شریف کی انتھک محنت ہی پاکستان کی ترقی،امن اور استحکام کی بنیاد ہے ۔ پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے ۔پاکستان مسلم امہ کی واحد مسلم ایٹمی قوت ہونے کے ناطے عالمی نقشے پر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ایران امریکا جنگ میں پاکستان امن، تدبر اور مذاکرات کی طاقت کے ساتھ ایک ناگزیر ثالث کے طور پر ابھرا ہے ۔ پاکستان کی ایٹمی قوت نے خطے میں توازن،خودمختاری اور قومی وقار کو مضبوط بنایا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور معاشی خوشحالی کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں -جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے کہاکہ آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات اس وقت آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے سہ فریقی فریم ورک کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈے پراپنے پیغام میں کہا کہ ٹیلی کمیو نیکیشن اور ٹیکنالوجی دور جدید کا موثر اور کارگر ہتھیار ہے ۔ ٹیلی کمیونیکیشن دور جدید میں محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ نئی بلندیوں پر جانے کا راستہ بن چکی ہے ،ہمارا عزم ڈیجیٹل پنجاب ہے ، علمی انقلاب کی راہیں کھل رہی ہیں،اے آئی سے مستفید ہونے کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں جدت ضروری ہے -پنجاب میں ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے ای گورننس اور ای بزنس کا کا میاب اجرا کیاگیاہے – ہر طالب علم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہے ،ٹیلی کمیونیکیشن میں جدت کے ذریعے دنیا سے جوڑ رہے ہیں ،نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام سے ہمارے کمیونیکیشن سسٹم میں انقلابی بہتری آئے گی ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل
پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا
قطر کی غزہ جانے والے قافلے روکنے، امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کی مذمت
امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایران
سان ڈیاگو کی مرکزی مسجد میں فائرنگ، سکیورٹی گارڈ سمیت 5 افراد ہلاک
پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر