میرا خیال رواں ہفتے جنگ شروع ہوجائے گی:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میر ا خیال ہے کہ ایسا ہوا ہے کہ محسن نقوی امریکی شرائط لے کر ایران گئے ،اس لئے انہیں ایمر جنسی میں جانا پڑا، کیونکہ امریکا نے اپنی شرائط پاکستان کو دیدیں، محسن نقوی نے ان کو پہنچا دیں اور ایران نے اپنا جواب دیدیا۔ایرانی قیادت نے وہی باتیں کیں جو انہوں نے پہلے امریکا کو بھیجی تھیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایرانی قیادت کسی چیز کو ماننے کو تیار نہیں ، میرا خیال ہے اس ہفتے جنگ شروع ہوجائے گی،امریکا کو چین سے کوئی سپورٹ نہیں ملی، صدر ٹرمپ بھی دھمکیاں دے رہا ،ایک ایرانی پروفیسر کہہ رہا ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔ اگرمحسن نقوی کا بیان آتا ہے کہ مذاکرات پھر سے ہوں گے ،اس کامطلب یہ ہے کہ محسن نقوی نے ایران کو قائل کرلیا ،اس کے بعد امریکا کو قائل کیا کیونکہ دونوں کو قائل کرنا پڑتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا بعد میں یا اب جنگ ضرور ہونی ہے ،یہ ایسی جنگ ہوگی جو ختم نہیں ہوگی ،ایک بات یہ بھی ہے جنگ فوری شروع نہ ہو کیونکہ روسی صدر چین کے دورے پر جارہے ہیں ، ہوسکتا ہے دونوں صدور بیٹھ کر کوئی اور تجویز لے کر آئیں اورامریکا، ایران کو دیں، اس کی بنیادپر ہوسکتا ہے مذاکرات ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اس ہفتہ کا انتظار ہوگا اور یہ ہفتہ بہت اہم ہے ، باقر قالیباف کی تقرری اہم پیش رفت ہے ،مجھے نظر آرہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق چین ایران سے بات کرے گا ،ہوسکتا ہے معاملے کے حل کیلئے کوئی کمیٹی بن جائے گی کہ اس پر ٹیکس ، فیس کتنی لگانی ہے ،یہ ممکن ہے آبنائے ہرمز کھل جائے ،اس وقت ایشو یہ ہے کہ اسرائیل کا امریکا پر پریشر ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا سعودیہ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل
پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا
قطر کی غزہ جانے والے قافلے روکنے، امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے کی مذمت
امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایران
سان ڈیاگو کی مرکزی مسجد میں فائرنگ، سکیورٹی گارڈ سمیت 5 افراد ہلاک
پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر