میں واپس آئوں گا، افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی منظر عام پر آگئے

ابو ظہبی (نیشنل ٹائمز) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی منظر عام پر آگئے۔فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت طالبان کابل میں داخل ہوئے تو اس وقت محل کے گارڈز نے بتایا کہ دارالحکومت میں ان کے خلاف بغاوت ہوچکی ہے۔اشرف غنی کے مطابق وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی وجہ سے کابل میں خون بہے، اس لیے وہ کابل چھوڑ کر چلے آئے۔ وہ اپنے ساتھ چند کتابیں، اپنی پگڑی اور جوتے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح افغانستان سے نکلے ہیں جس طرح 20 سال قبل ملا عمر نکلے تھے۔ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی اور مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی قیام امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر