مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ باکو ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے ڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مہمان باکی شوف عباس، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ باکو میں ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبہ عالمی سطح پر پیش کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان کے طور پر دورہ کر رہی ہیں، وہ آج آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے بھی ملاقات کریں گی۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز باکو اولمپک سٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔ وزیراعلیٰ کے وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وزیر کھیل فیصل کھوکھر، وزیر زراعت عاشق کرمانی اور معاون خصوصی علی ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

قبل ازیں مریم نواز نے پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن پسند ملک کے طور پر اپنی شناخت مستحکم کی ہے ،پنجاب میں پرامن، روادار اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری کو بلا امتیاز پرامن اور باوقار زندگی کا حق حاصل ہے جبکہ انتہاپسندی کے خاتمے اور خواتین کی بااختیاری کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،نوجوان امن و رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور 100 فیصد پرامن معاشرے کا عزم رکھتی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات، ایران کو سخت نتائج سے بچنے کیلئے جلد فیصلہ کرنے کا انتباہ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پرامید ہوں: وزیراعظم
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے بارے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان
ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
وفاقی ترقیاتی بجٹ سست روی کا شکار، ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470 ارب روپے خرچ
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر خبردار کر دیا
شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر