نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نادرا نے شہریوں کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے تحفظ کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے،مزید دریافت کریںکالم پڑھیںصحافتی ورکشاپاشتہاری خدمات

جس کے بعد صارفین اپنی بائیو میٹرک معلومات تک رسائی خود کنٹرول کر سکیں گے۔نادرا کے ترجمان کے مطابق “بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس” نامی اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد کسی بھی ادارے کو صارف کے فنگر پرنٹس یا چہرے کی بنیاد پر بائیو میٹرک تصدیق کی اجازت نہیں ملے گی، جب تک صارف خود موبائل ایپ کے ذریعے منظوری نہ دے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے حساس ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانا اور بائیو میٹرک معلومات پر مکمل اختیار صارف کے پاس رکھنا ہے۔اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن کرنا ہوگا،پھر مینیو میں موجود “پروفائل سیٹنگز” کے اندر جا کر “بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس” کا آپشن فعال کرنا ہوگا۔نادرا کے مطابق بعض موبائل فونز میں یہ فیچر آن کرنے کے لیے اضافی تصدیق درکار ہو سکتی ہے، جس میں فنگر پرنٹس یا چہرے کی شناخت شامل ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر کسی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہو تو صارف عارضی طور پر اس فیچر کو بند کر کے اجازت دے سکتا ہے، جبکہ عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اسے فعال کیا جا سکتا ہے تاکہ معلومات محفوظ رہیں۔نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام سے شہری اپنی شناختی معلومات کے استعمال پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے اور غیر ضروری بائیو میٹرک رسائی کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
اسرائیل کی حساس تنصیب میں بڑا دھماکہ، ریسکیو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کیلئے نیا میکانزم تیار کر لیا
حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: صدر مملکت
ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک کو پیغام
یورپی ممالک کے آبنائے ہرمز سے آمد و رفت کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر