پاک، امریکا سکیورٹی و انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی ،ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

جس میں پاک امریکہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کے جلد آغاز کے خواہاں ہیں ،محسن نقوی نے مشرق وسطیٰ کے تناز ع کے پُرامن اور دیرپا حل کے لئے امید کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر