پاکستان کا ایک چین کے اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستانی حکومت نے ایک چین کے اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تائیوان کو چین کا ایک ” ناقابل تقسیم اور لازمی ” حصہ قرار دیا ہے اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں تائیوان خطے کی شرکت کے حوالے سے بیجنگ کے موقف کی حمایت کی ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ تائیوان پر پاکستان کا موقف “پختہ اور اٹل” ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے دوطرفہ روابط کے ساتھ ساتھ مختلف کثیر الجہتی فورمز، خاص طور پر اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم پر قائم ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہیں اور اسلام آباد بین الاقوامی فورمز پر تائیوان کے معاملے کے حوالے سے چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پیر کے روز بیجنگ میں بتایا تھا کہ ایک چین کے اصول کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کی متعلقہ قراردادوں کے تقدس اور اختیار کو برقرار رکھنے کے لئے چین نے اس سال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان کے خطے کی شرکت کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 18 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر