مریم نواز کا پنجاب بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے روزبھی اجلاس منعقد کیا۔کمشنر ز نے ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم دیا۔پولیسٹر سٹریپ سے بنے ہوئے سیفٹی نیٹ کو مین ہول،گٹراورڈرینج پرفکس کیا جائے گا۔گوجرانوالہ میں سیفٹی نیٹ کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 30ہزار مین ہول پر پولیسٹر نیٹ لگائے جائیں گے ۔سڑکوں کے اطراف میں خوبصورتی کیلئے دکانوں پر یکساں رنگ کروانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کے پراجیکٹ ترجیحاً جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ہر روڈ پر یکساں طرز اورڈیزائن کے سائن بورڈ لگانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تنگ بازاروں اورمارکیٹوں میں وال ماؤنٹڈ پلانٹر لگائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے دکانوں کے شٹر گیٹ پر ایک جیسا کلر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ٹیکسلا کے مین بازار کو ہیریٹج سٹریٹ میں تبدیل کردیا جائے گا۔گوجرانوالہ ڈویژن میں روڈز،پارکس،فلاور،مارکیٹ اورچڑیاگھر سمیت 31منصوبے زیر تکمیل ہے ۔نواب چوک تا کراؤن سینما،پسرور روڈ تا فیروزوالا روڈ،اسلم بٹ روڈ تا حافظ آباد روڈ پر ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔گوجرانوالہ میں پاسپورٹ روڈ،فیروز والا روڈ،سول ہسپتال روڈ سمیت 9مصروف مقامات پر ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے ۔نوشہرہ روڈ اورایمن آباد روڈپرسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔وزیر آباد میں بائی پاس روڈ کلاسکہ اورجی ٹی روڈ تا پیپ ناکی گاؤں پر سڑکیں بنیں گی۔کامونکی ایدھی روڈ مین جی ٹی روڈ تا ریلوے روڈ منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ساروکی ایمن آباد،کامونکی اورنوشہرہ ورکاں میں فیملی پارک بنیں گے ۔نوشہرہ ورکا ں میں ماٹو بھیکی نہر جاگنگ ٹریک بنایا جائے گا۔نوشہرہ ورکاں میں بس سٹینڈکی تزین و آرائش اورتعمیر ومرمت ہوگی۔گجرات میں 9ایکڑ پر نواز شریف پارک کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی۔

اوپن جم پیڈل ٹینس، جاگنگ ٹریک سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر کریم مال سے جامع مسجد روڈ تک سٹیٹ آف دی آرٹ سروس روڈ بنے گی۔سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کے اطراف میں سروس روڈ پر بینچ نصب ہوں گے اورپودے بھی لگائے جائیں گے ۔منڈی بہاؤالدین میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی۔ راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس کی تین ماہ میں تکمیل کا حکم دیا۔ہائی کورٹ تا شیل پٹرول پمپ بوستان خان روڈ بنے گی۔اڈیالہ روڈ اورچکری روڈ کے زیر تکمیل بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔گجرخان کے علاقے دولتانہ مین بازار کے اوپن ڈرین بند کرنے کا حکم دیا۔مری کے علاقے کوٹلی ستیاں اورجہلم میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے چار،چار منصوبوں کی منظوری دی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر