نوجوانوں کیلئے آسان قرضہ سکیمیں ایک چھتری تلے لائی جائیں : وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،انہوں نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے مختلف آسان قرضہ سکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی ہدایت کردی۔وزیرِ اعظم کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرے جس سے نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی ہوں،وزیراعظم نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے مختلف آسان قرضہ سکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کرے ۔

وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،اجلاس کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی ، دریں اثنا وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کی ترقی کی کیلئے حکومتی اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، سمیڈا کی جانب سے وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد پرپیش رفت سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت ملکی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے ۔کمرشل بینکوں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان قرض کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اوررواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی ،وزیرِ اعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیش رفت اور اسکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس مون سون سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری کی جائے ، گلیشئر پھٹنے اور اچانک آنے والے سیلاب سے نمٹنے کیلئے نصب کیے پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ جانی و مالی نقصان کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکے ، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی اور جاری حج آپریشن کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی رہائشی، طبی اور سفری سہولیات سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بھی شہبازشریف سے ملاقات کی،سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی ،عبدالقادر گیلانی نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر