جی ایس پی پلس کیلئے بیلجیئم کی حمایت قابل تعریف ، چیئر مین سینیٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیلجیئم کے شہزادہ ایڈورڈ ڈی لائن لا ٹرموئیل،شہزادی ازابیلا اورسینی ڈی لائن لا ٹرموئیل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی ، علی قاسم گیلانی، علاؤ الدین جونیجو ، شرمیلا فاروقی ،ڈپٹی چیف آف مشن امریکا ٹو پاکستان نیٹلی بیکر ،یورپ میں پاکستان ڈائسفورہ کے عامر شیخ اور دیگر اراکین پارلیمنٹ و سفارتکاروں نے شرکت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ دورہ محض سفارتی تعلقات کا اظہار نہیں بلکہ پاکستان اور بیلجیئم کے عوام کے درمیان دوستی، خیرسگالی اور باہمی احترام کی علامت ہے ، پاکستان، بیلجیئم کو یورپی یونین کے ایک قابل اعتماد دوست اور اہم شراکت دار کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط اعتماد، تعمیری تعاون اور بین الاقوامی اشتراک پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے بیلجیئم کی حمایت قابل تعریف اقدام ہے ۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیلجیئن شہزادے نے کہا یورپی ممالک عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر