تعلیمی نصاب میں حبِ الوطنی، معرکہ حق کے مضامین شامل ہونگے

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی یکجہتی کے فروغ اور امن و امان کے قیام پراہم فیصلے کئے گئے ۔ سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف ،ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز و دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کیلئے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں نیشنلزم کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی نے نصاب میں معرکہ حق اور وطن پروری پر مبنی مضامین شامل کرنے پربھی اتفاق کیا۔ وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی معرکہ حق اور قومی یکجہتی کے پروگراموں کو اسی جوش و جذبے سے نافذ کیا جائے جیسے سرکاری اداروں میں کیا جاتا ہے ،محرم کی آمد پروزیر اطلاعات نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا اوراعلان کیا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ ملکر خصوصی سیل قائم کرینگے جو سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے گا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر