قومی اسمبلی :پی ٹی آئی کے جنید اکبر اقبال آفریدی لڑ پڑے ، تلخی ، ہاتھاپائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی کے ایم این ایز اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان کسی معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی اور دونوں ارکان کے درمیان بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔واقعے کے بعد ایوان میں موجود دیگر اراکین نے بیچ بچا کرانے کی کوشش کی اور دونوں رہنماؤ ں کو الگ کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقبال آفریدی کو سمجھا رہے تھے کہ پہلے دوسرے رکن کو بات کرنے دیں، پھر جواب دیا جائے ۔ جنید اکبر کے مطابق اقبال آفریدی کہہ رہے تھے کہ اس معاملے پر بات ہی نہ کی جائے ۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات سمجھنے کو تیار نہیں تو پھر وہ کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ غلط فہمی اور بات چیت کے دوران تلخی کے باعث بڑھا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں موجود ارکان نے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر