نورخان ائیربیس پر ایرانی طیارے مذاکرات کی وجہ سے آئے، عسکری صورتحال سے تعلق نہیں : پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے واضح کیا کہ نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیارے مذاکرات کی وجہ سے آئے ، عسکری صورتحال سے تعلق نہیں ہے ، دفتر خارجہ نے سی بی ایس نیوز کی اُس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے گمراہ کن اور سنسنی خیز دعوے کیے گئے تھے ۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ بظاہر خطے میں استحکام اور امن کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے گھڑا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے ، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی سٹاف کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے ، بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے ، تاہم اعلیٰ سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنایا گیا، پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے اور ان کا کسی عسکری ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں، اس کے برعکس دعوے محض قیاس آرائیاں، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر عاری ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کے طور پر مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی حمایت کی ہے ، اسی کردار کے تحت پاکستان نے جہاں ضرورت پیش آئی، معمول کے مطابق انتظامی اور لاجسٹک تعاون فراہم کیا، جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل شفافیت اور مسلسل رابطہ بھی برقرار رکھا۔وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی، اور بامعنی مذاکرات کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر