پاکستان چین کا پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں علاقائی صورتحال، عالمی امور اور دوطرفہ تزویراتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کے ثالثی کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام عالمی معیشت اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی تجارت کے اہم راستے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو معمول پر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسٹریا کی وزیرِ خارجہ بیٹ مائنل ریسنگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق آسٹریا کی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار اور ایران و امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ اور ثالثی کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا ،دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر