کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار انمول عرف پنکی کی پرانی آڈیوز لیک ہوگئیں، جس میں وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج کررہی ہے۔
مبینہ آڈیو میں پنکی نے دعویٰ کیا کہ ‘‘میں پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہی ہوں، روک سکتے ہو تو روک لو’’۔انمول عرف پنکی نے مبینہ آڈیو میں خود کو برانڈ قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑایا اور منشیات کی سپلائی گولڈن اسٹاک کا ذکر بھی کیا۔آڈیو میں پنکی کا کہنا تھا کہ پانچ، سات، آٹھ سال گزر جاتے ہیں مگر کوئی پکڑ نہیں پاتا۔آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے ، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائر ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے ۔ملزمہ نے مزید کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے ، پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے۔ملزمہ نے یہ بھی کہا کہ پتا نہیں کہاں سے اٹھ کے آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے ۔ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔



