اربوں روپے کی کوکین فروخت کرنے کی ملزمہ انمول پنکی بغیر ہتھکڑی سٹی کورٹ میں پیش، پولیس پروٹوکول پر سوالات اٹھ گئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان بھر میں اربوں روپے مالیت کی کوکین کی مبینہ سپلائر اور ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے سخت سیکیورٹی اور ہتھکڑی کے بغیر سٹی کورٹ میں پیش کر دیا، جس پر پولیس کے رویے اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انمول پنکی کو آج صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ دورانِ حراست ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ جلد رہا ہو جائے گی۔ بعد ازاں شعبہ تفتیش پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، جہاں وہ پُراعتماد انداز میں آگے چلتی رہی جبکہ تفتیشی افسر اس کے پیچھے موجود رہا اور راستہ بھی دکھاتا رہا۔
عدالت میں پیشی کے دوران نہ تو معمول کے ایس او پیز کے مطابق سیکیورٹی انتظامات دکھائی دیے اور نہ ہی ملزمہ کو ہتھکڑی لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق انمول پنکی نے اپنے وکیل سے موبائل فون لے کر گفتگو بھی کی اور کمرہ عدالت میں موجود افراد سے خوش گپیوں میں مصروف رہی۔
پولیس نے عدالت سے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ریمانڈ منظور کرنے کے بجائے ابتدائی کسٹڈی دے دی۔ پولیس کی جانب سے انمول پنکی کے خلاف دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انمول پنکی نہ صرف پاکستان کی بڑی کوکین ڈیلر ہے بلکہ منشیات کی تیاری کے نیٹ ورک سے بھی وابستہ رہی ہے۔ دوسری جانب اتنے سنگین الزامات میں گرفتار ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی اور غیرمعمولی پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش کیے جانے پر مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر