بجلی اتنی سستی کر رہے کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے رات کو استعمال کر ینگے : وزیر توانائی

لاہور(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کر دیا ہے ، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کر سکیں گے ۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پاور کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں اویس لغاری نے کہا توانائی سیکٹرکی اصلاحات ملک کیلئے بہت اہم ہیں، آج کل سبسڈی کی بات ہو رہی ہے ، ہم موقع دے رہے ہیں، پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود سمارٹ میٹر لائیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مسئلہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب ڈیفیکٹو بل پر بل ڈالاجاتا ہے ، کوئی ڈیفیکٹو میٹر تین ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے ، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

حکومت آئی پی پیز کے کاروبار سے نکل گئی ہے ، ہم مزید 10 ہزار میگا واٹ کے آئی پی پیز لگانے جا رہے تھے ان کو روک دیا ہے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے ، دن کے وقت بی 3 اور بی فور کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے ، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کرسکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میٹروں کی خریداری میں بچت کی گئی ہے ، اگلے ایک دو سال میں کمپنیاں پرائیویٹ ہو جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر