بھارت و افغانستان کی سرپرستی میں پراکسی وار لڑی جا رہی : وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنوں پولیس چوکی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ، اتنی احسان فراموشی انسانی تاریخ میں کبھی سامنے نہیں آئی جتنی ضمیر فروشی افغانستان نے کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح معرکہ حق میں بھارت کے ساتھ مقابلہ کیا گیا، اسی طرح افغانستان کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔ بھارت اور افغانستان کی سرپرستی میں سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ بھارت کی سرپرستی میں یہ پراکسی وار افغانستان کے ذریعے لڑی جا رہی ہے ۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کر کے ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جنگ ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر