ہائیکورٹ :مریم نواز کے 7کروڑ واپس کرنیکی ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چودھری شوگر مل کیس میں بطور ضمانت جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے واپسی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی،نیب کے وکیل نے مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس واپس لینے سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا۔عدالت کو بتایا گیا کہ چودھری شوگر مل کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے گئے تھے ، تاہم نیب نے شوگر مل کیس ختم کر دیا ، اس لیے رقم واپس کی جائے ۔مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی پیش ہوئے جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد بھی عدالت میں موجود تھے ۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر