عمران کا علاج، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور اس کی رپورٹ سے مشروط کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے اور ان سے ذاتی معالجین کی ملاقات کے احکامات جاری کیے جائیں۔دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جیل حکام کی جانب سے عمران خان کے وکالت نامے پر دستخط نہ کروانے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کر لیا۔وکیل خالد یوسف کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اس معاملے میں قانونی طریقہ کار کیا ہے؟

خالد یوسف نے مؤقف اختیار کیا کہ قانونی پراسس موجود ہے ، قیدی تک رسائی کے حوالے سے جیل رولز واضح ہیں جبکہ نیلسن منڈیلا رولز بھی بین الاقوامی سطح پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانچ بار اڈیالہ جیل گئے لیکن ان سے دستاویزات وصول تک نہیں کی گئیں، جبکہ وکالت نامے بذریعہ کوریئر بھیجے گئے تو بتایا گیا کہ وہ موصول ہی نہیں ہوئے ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں بینکنگ کورٹ اسلام آباد کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر