اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔۔۔
فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا نام شامل نہیں ،سہیل آفریدی نے چند روز قبل ایک جلسے کے دوران منگل کے روز اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا تھا،فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی زمان چودھری، اویس یونس، سردار معروف اور فتح اللہ باری کے نام شامل ہیں،عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے اراکین بھی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچیں گے ۔



