اقوام متحدہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ژاں آرنو نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران یو این خصوصی ایلچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خصوصی ایلچی کو خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہ سکیں۔ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسلسل حمایت اور تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات میں اقوام متحدہ کی جانب سے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر