معرکہ حق:فیلڈ مارشل نے ایسا جواب دیا دشمن ہاتھ ملتارہ گیا:مریم نواز

لاہور،راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کو ایک بار پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی بنیان مرصوص میں فتح پر بہت بہت مبارک ہو ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ دشمن ہاتھ ملتا رہ گیا، پوری قوم مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔آج ہم اس دہلیز پر کھڑے ہیں جہاں سے پاکستان کی سرحد شروع ہوتی ہے ،یہ وہ ریڈ لائن ہے جو یہاں تک محدود نہیں ہمارے پاکستانیوں کے دل میں ریڈ لائن کھینچی ہوئی ہے ، جس نے بھی اس ریڈ لائن کو کراس کرنے کا خواب دیکھا،پاکستان نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا ،واہگہ بارڈر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آج میں نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔آج جے ایف تھنڈر جن پر ہم فخر کرتے ہیں وہ نوازشریف کے بنائے ہوئے ہیں، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ‘بنیان مرصوص’ ہیں اور ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے ۔

پاکستان نے بھارت کو زمینی محاذ پر شکست دینے کے بعد سفارتی جنگ بھی جیتی ہے ، جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے آج تعریفیں کررہے ہیں۔مریم نواز نے امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میرے ساتھ ایک نعرہ لگاؤکہ سرحد پار آواز جائے ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے ۔دریں اثناوزیراعلیٰ نے راولپنڈی کے اہم اور بڑے انفراسٹرکچر منصوبے معرکہ حق سکوائر کا باقاعدہ افتتاح کر دیاا ور راولپنڈی کچہری چوک کا نام بدل کر‘‘معرکہ حق سکوائر’’رکھ دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا، اوورہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا ،دوسری طرف وزیراعلیٰ نے ماؤں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، اپنی والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبت و شفقت کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،والدہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں ،ہرماں کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا گو ہوں۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر