پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ،مراد علی شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے ۔ ڈاکیارڈ میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے ، دنیا نے پاکستان کی عسکری مہارت اور جدید جنگی صلاحیت تسلیم کر لی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا، دشمن کے ڈرونز اور اشتعال انگیزی کو بروقت ناکام بنایا گیا، بھارت کا جنگی غرور پاکستانی افواج کی حکمت عملی کے سامنے ٹک نہ سکا، پاک فضائیہ، بحریہ اور فوج نے فولادی دفاعی حصار قائم رکھا۔مراد علی شاہ نے کہا پاکستانی قوم نے جنگی حالات میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان دشمن کی گولہ باری میں بھی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ، عوام نے کئی دشمن ڈرونز فائرنگ کرکے تباہ کیے ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے قوم کو متحد رکھا، بھارتی میڈیا جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے سے عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، سول اور عسکری قیادت نے مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، صدر اور وزیراعظم کے فیصلوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا، پاکستان کے دفاع پر پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے ، شہدا کی قربانیاں قومی سلامتی کی بنیاد ہیں۔مراد شاہ نے کہا نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے خود کو آراستہ کریں، پاکستان امن پسند ملک ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب ملے گا، افواج پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، معرکہ حق قومی وحدت، ایمان اور دفاعی قوت کی روشن مثال ہے ، ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ معرکہ حق جنگی فتح نہیں بلکہ ملک کی حرمت کے تقدس کی جنگ تھی، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، میں اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک بحریہ نے سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر