وزیراعظم کا مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر آئی جی پنجاب انعام غنی سے رابطہ کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پیش آئے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس خاتون ٹک ٹاکر پر حملے اور قلعہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو پکڑ رہی ہے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ یہ واقعات قانون اور سماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گی۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گریٹر اقبال پارک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آردرج ہوگئی، پنجاب حکومت معاملے پر سخت کارروائی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی کہا کہ سینکڑوں لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان خاتون اور اس کے ساتھیوں کو ہراساں کیے جانے پر بہت پریشان ہوں، اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت جارہا ہے، حالیہ خواتین مخالف واقعات اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ بدحالی گہری ہے۔ بہت شرمناک!۔وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ بہت جلد گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کر کے سخت ترین کارروائی کرے گی، پولیس وڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہی ہے، یہ وہ رویے ہیں جن پر پورے معاشرے نے مل کر کام کرنا ہے، سیاستدانوں ، میڈیا صحافیوں ، اساتذہ اور والدین سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر