پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ رو ز پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن شہید قمر عباس کی رہائش گاہ پر گئے ۔
انہوں نے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے خاندان کے افراد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی فعالیت میں شہید قمر عباس اور ان کے خاندان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جا ئینگی ۔



