صدر مملکت نے افغان طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی دنیا اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا۔ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے، عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کرینگے، افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ لڑائی افغان مسئلےکا حل نہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے، پاکستان امریکا تعلقات ہمیشہ سے اچھے اور مضبوط رہے ہیں، کوئی بھی ملک افغانستان کی سابق حکومت کے زوال کا ذمہ دار نہیں، افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا، طالبان نے ضمانت دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں موقف ہے، دونوں میں مثالی دوستی ہے اور کئی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں کے درمیان افغان معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، افغانستان میں کسی طرح بھی خونریزی نہیں ہونی چاہیے، میرا نہیں خیال کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، ہم نے عالمی برادری کو بھارت کے اپنی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک سے آگاہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر