میٹرک نتائج تشویشناک،ملک میں 5 لاکھ طلباء فیل،پنجاب سرفہرست

لاہور(نیشنل ٹائمز)ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن(آئی بی سی سی)کی سالانہ رپورٹ برائے 2025 کے مطابق 5 لاکھ سے زائد طلباء امتحانات میں ناکام ہوئے ،فیل ہونیوالوں میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے طلباء کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے والے طلباء کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی، صرف لاہور بورڈ میں 87 ہزار 419 طلباء میٹرک امتحانات پاس نہ کر سکے ۔ پختونخوا میں 4 لاکھ 44 ہزار امیدواروں میں سے 80 ہزار 558 طلباء ناکام ہوئے ، سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار امیدواروں میں سے تقریباً 51 ہزار ،کوئٹہ بورڈ میں 78 ہزار 839 امیدواروں میں سے 9ہزار 797 اوروفاقی بورڈ میں 1 لاکھ 37 ہزار امیدواروں میں سے 15 ہزار798 طلباء امتحان پاس نہ کر سکے ۔ماہرین تعلیم نے نتائج کو تدریسی معیار، نصاب اور طلباء کی تیاری میں سنگین خامیوں کا عکاس قرار دیتے کہا ہے کہ سکولوں میں بنیادی تعلیمی صلاحیتوں پر توجہ کم ہو رہی ہے ، امتحانی نظام بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ ماہرین نے اساتذہ کی تربیت، نصاب میں بہتری اور امتحانی نظام میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو تعلیمی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر