اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔



