پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے درخواست کی تھی کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہ کی جائے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بیان آبنائے ہرمز میں دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں پاکستان شاندار رہا ہے، اور اُن کے فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت بھی شاندار رہی، اُنہوں نے ہم سے کہا کہ ہم یہ کارروائی نہ کریں، اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ اس طرف جائیں گے، اُنہوں نے مذاکرات کے دوران ہم سے یہ نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے، حالانکہ ایران نے تین امریکی ڈسٹرائرز پر حملہ کیا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق اس نے جواب میں ایرانی فوجی اہداف پر حملے کیے، جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کا آغاز واشنگٹن کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ

تازہ کشیدگی نے اس نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو آٹھ اپریل سے نافذ العمل ہے۔ اس جنگ بندی کے نتیجے میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے کئی ہفتوں بعد ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہوا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی برقرار ہے اور ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آج انہوں نے ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، ہم نے انہیں اڑا کر رکھ دیا، انہوں نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، میں اسے ایک معمولی بات کہتا ہوں۔

امریکی صدر کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ گولہ باری کے باوجود تین عالمی معیار کے امریکی ڈسٹرائرز انتہائی کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے ابھی باہر نکلے ہیں، ان تینوں ڈسٹرائرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن ایرانی حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت سی چھوٹی کشتیوں سمیت مکمل طور پر تباہ ہو گئے، ان کشتیوں کو ایران کی مکمل طور پر مفلوج بحریہ کی جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں بحریہ کے تین جہازوں پر ایرانی حملوں کو ناکام بنایا اور امریکی افواج پر حملے کی ذمہ دار ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امریکی افواج نے بلااشتعال ایرانی حملوں کو روکا اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔

دوسری طرف ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ملک کی مسلح افواج نے آبنائے میں واقع جزیرہ قشم پر دشمن کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، خلیج فارس میں واقع یہ ایران کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جہاں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد آباد ہیں، یہاں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کا پلانٹ بھی موجود ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے مغربی تہران میں بھی زور دار آوازیں سنائی دینے اور دفاعی فائرنگ کی اطلاع دی، ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسیوں فارس اور تسنیم کے مطابق، جنوبی ایران میں بندر عباس کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، رپورٹس میں ان دھماکوں کی وجہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر