چین اور جنوبی افریقہ کے نوجوانوں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کا مکالمہ

پریٹوریا (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے انتظامی دارالحکومت پریٹوریا میں چین اور جنوبی افریقہ کے نوجوانوں کے درمیاان مکالمے کا انعقاد ہوا جس میں نوجوان نمائندوں نے دوطرفہ تعلقات، جنوب-جنوب تعاون، نوجوانوں کی ترقی اور کثیرجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کثیرجہتی دنیا میں جنوب-جنوب تعاون کے عنوان کے تحت شرکاء نے کہا کہ عالمی تعاون کی تشکیل میں نوجوانوں کی شمولیت تیزی سے اہم ہوتی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن برائے عالمی امور (سایاگا) کے صدر لونگیلے مگاگولا نے کہا کہ یہ مکالمہ جنوبی افریقہ، چین اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے درمیان تعاون، باہمی تفہیم اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جنوبی افریقہ میں چینی سفارتخانے کے لی آو نے کہا کہ اس سال چین-افریقہ عوامی تبادلوں کا سال ہے اور تقریباً 600 پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور تبادلوں کو مزید فروغ دیں گے۔
پریٹوریا یونیورسٹی کی طالبہ آکسولہ کھاتشوا نے کہا کہ نوجوان صرف بین الاقوامی امور کے مبصر نہیں بلکہ ان کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرنے والے بھی ہیں۔
جوہانسبرگ یونیورسٹی کی طالبہ لوسیا جامپوسو نے کہا کہ جنوب-جنوب تعاون یکجہتی، مساوات اور مشترکہ ترقی پر مبنی متبادل راستہ فراہم کرتا ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گہرے تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
سایاگا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نکسوسانا مہلانگو نے چین کی افریقی ممالک کے لئے زیرو ٹیرف پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے تصور کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی افریقی براعظم کے آزاد تجارتی علاقے کے تحت نوجوان کاروباری افراد اور چھوٹے کاروبار کے لئے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔
یہ تقریب جنوبی افریقہ میں چینی سفارتخانے، پریٹوریا یونیورسٹی اور سایاگا کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں حکومت، جامعات، تھنک ٹینکس اور نوجوان تنظیموں کے تقریباً 60 نمائندوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر