فوج مسلسل حالت جنگ میں، قومی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے معرکہ حق کے ایک سال کی تکمیل پر اپنی فوجی تیاریوں کے ضمن میں یہ اعلان کہ ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیارہیں ، مسلح افواج کے پاک سرزمین کے تحفظ اور اپنی پیشہ ورانہ اہلیت و صلاحیت کا بھرپور عکاس ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ فوج دشمن کو کسی خاطر میں لانے کے لئے تیار نہیں ، دیکھنا ہوگا کہ کیا بھارت پاکستانی فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی جارحیت کی پوزیشن میں ہے اور دنیا معرکہ حق کو کس نظر سے دیکھتی ہے ؟ پاکستان کی ریاستی ساخت میں فوج صرف دفاعی ادارہ ہی نہیں بلکہ قومی استحکام کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اور پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں بھارت افغانستان ایران اور چین جیسے اہم ممالک ہیں خصوصاً بھارت کے ساتھ کئی جنگوں ،کشمیر تنازع ،سرحدی کشیدگی اور دہشت گردی کے خطرات نے فوج کو ہمیشہ ہائی الرٹ پر رکھا ہے اس لئے فوج اپنے کردار کو محض روایتی دفاع تک محدود نہیں رکھتی ،گزشتہ دو دہائیوں میں دہشت گردی ،خودکش حملوں اور فرقہ ورانہ تشدد جیسے مسائل نے فوج کو اندرونی سلامتی میں بھی متحرک رکھا ہے ۔

آپریشن ضرب عضب، ردالفساد ، غضب للحق اورمعرکہ حق جیسی کارروائیوں نے فوجی قیادت کے احساس کو پختہ کیا ہے کہ ریاستی رٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے فوج کے تربیتی نظام میں جہاد فی سبیل اﷲ اور قومی وحدت کے تصورات پر زور دیا جاتا۔ اس وجہ سے فوج اپنے آپ کو صرف عسکری قوت نہیں بلکہ پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی محافظ کے طور پر دیکھتی ہے ، بھارت کے ساتھ کشیدگی، افغانستان کی غیر یقینی صورتحال ،مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور عالمی طاقتوں کی صف بندیاں بھی فوج کو متحرک رکھے ہوئے ہیں، اس لئے عسکری قیادت بار بار قومی سلامتی کو وسیع تر تناظر میں پیش کرتی ہے جس میں معیشت سائبر سکیورٹی اور داخلی استحکام بھی شامل ہے لہٰذا اس تناظر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس کو ٹائمنگ اور ایشوز پر قومی موقف کے حوالے سے اہم قرار دیا جا سکتا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ واضح اعلان کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ظاہر کرتا ہے کہ فوج اپنی آئینی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر کاربند ہے اور یہی اس کی طاقت ہے ۔مسلح افواج داخلی سلامتی کو وقتی مہم کے بجائے مسلسل جنگ کے طور پر دیکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قومی سلامتی پر سمجھوتاکرنے کے لئے تیار نہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران
کرپشن کے الزام میں معطل 2 سابق چینی وزرائے دفاع کو سزائے موت سنا دی گئی
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر