آلودگی انسانی صحت کیلئے بڑا خطرہ، پاکستان میں سالانہ 40 ہزار اموات : بریتھ کانفرنس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفا قی وزیر مصدق ملک اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کیلئے بڑا خطرہ ہے ،پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد اموات آلودگی کے باعث ہو رہی ہیں ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ آلودگی پیدا کرنیوالے محفوظ اور خمیازہ متاثرہ ممالک بھگت رہے ، ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بے پناہ نقصانات اٹھا چکا ہے ، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے ، فضائی آلودگی شہریوں خصوصا بچوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ، درخت لگانا کافی نہیں ان کی حفاظت بھی ضروری ہے ، ماحولیاتی نقصانات کا ازالہ عالمی ذمہ داری ہے ، موسمیاتی بحران میں ذمہ دار اور متاثرہ ممالک برابر نہیں ہیں۔ آلودہ ہوا کے باعث انسانی زندگی کے چھ سے سات سال کم ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک فیصد سے بھی کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے ، جبکہ دنیا کے صرف دس ممالک تقریبا 70 سے 75 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کر رہے ہیں اور تین ممالک مل کر 60 فیصد اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اسے عالمی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ممالک آلودگی پیدا کر رہے ہیں وہ اس کے اثرات نہیں بھگت رہے جبکہ متاثرہ ممالک اس کا خمیازہ اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کاربن اخراج اور گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ شدید گرمی کی بڑی وجہ بن رہا ہے ،پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ صرف ایک فیصد ہے ۔کم اخراج کے باوجود پاکستان کلائمٹ انجسٹس کا شکار ہے ،جنگوں کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے ۔جنگ کے باعث ماحولیات کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے ، سرحد پار آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے ، پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد اموات آلودگی کے باعث ہوتی ہیں ۔ دنیا میں 60 سے زائد تنازعات ماحولیاتی بحران میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے 2 کروڑ ڈالر کلائمیٹ ریزلینس کے مل جائیں گے ،ہمیں دستیاب فنڈز کو بہتر استعمال کرنا ہوگا ، کیپٹل مارکیٹ میں گرین انویسٹمنٹ کی بڑی گنجائش ہے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر