پنجاب اسمبلی : ڈپٹی سپیکراور حکومتی رکن میں تلخ کلامی، 4 قراردادیں 1 بل منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ اور حکومتی رکن احسن رضا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، جس پر احسن رضا خان نے احتجاجاً واک آؤٹ کا کہا تو ڈپٹی سپیکر نے جواب دیا کہ آپ باہر جائیں، آپ کے بغیر بھی اجلاس چل جائے گا، جس کے بعد وہ احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر مفاد عامہ سے متعلق چار قراردادیں ایوان سے کثرت رائے سے منظور ہوئیں، ایک حکومتی یونیورسٹی اور ایک نجی یونیورسٹی کا بل ایوان میں پیش کیا گیا۔

جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا جبکہ ایک نجی یونیورسٹی کا بل کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 27 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدار ت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن نے خانقاہ ڈوگراں تا مریم آباد سڑک کی خستہ حالی پر توجہ دلاتے ہوئے اس کی تعمیر کا مطالبہ کیا ،محکمہ زراعت سے متعلق سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری نے د ئیے جبکہ اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث ان کے سوالات موخر کر د ئیے گئے۔

اسامہ لغاری نے زرعی یونیورسٹیوں میں پھلوں اور سبزیوں کے بیجوں کی 15 نئی اقسام متعارف کروانے کا انکشاف کیا ، امجد علی جاوید نے ملتان کے کاٹن بیلٹ کو ختم کر کے جمخانہ بنانے کا انکشاف کیا جس پر سپیکر نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے ،ایوان میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے وا قعہ پر انکوائری کا اعلان کیا۔ حکومتی رکن فیلبوس کرسٹوفر نے مسیحی تعلیمی ادارے اقلیتوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ایک ماہ میں پیش رفت کی جائے گی۔ ایوان میں اختر سعید یونیورسٹی بل 2026 پیش کیا گیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا جبکہ کوتھم گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور بل 2026 منظور کر لیا گیا۔

کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لازمی رجسٹریشن اور لائسنسنگ سے متعلق قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کی گئی ،ننکانہ صاحب میں کرنٹ لگنے سے 15 بھینسوں کی ہلاکت پر معاوضے کی قرارداد، سکول ٹرانسپورٹ میں کیمرے نصب کرنے ،شاہکوٹ کالج کو یونیورسٹی سب کیمپس بنانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی، مزید برآں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 اور 2 شاہکوٹ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف حافظ آباد بل 2026 بھی پیش کیا گیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر