بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن:خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتابThe Battle of Truth ’’سچ کی جنگ‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو موثر انداز سے پیش کیا گیا۔ بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا، بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے ، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا د یئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے معرکہ حق میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔ فتح کے پیچھے پوری قوم کا جذبہ اور لگن موجود تھا، ہم حق اورسچ پر تھے ، سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا اور بیانیے کی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہے ، دنیا نے بھارت کے بیانیہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، زندہ قومیں عزت اور وقارکے ساتھ اپنا مقام خود بناتی ہیں، حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد موجود رہی۔ تقریب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (ہلال امتیاز ملٹری)، زرین خان مگسی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر پلوشہ خان نے بھی خطاب کیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر