سندھ کابینہ:30ارب کا ترقیاتی پروگرام منظور،کراچی میں 500 ایکڑپرمیگا قبرستان بنے گا

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 30 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی، فلاحی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی منظوری دی، جس میں انفرااسٹرکچر، صحت، طرز حکمرانی، تعلیم اور عوامی ریلیف کے لیے فنڈز، گرانٹس اور ادارہ جاتی اقدامات شامل ہیں۔

کابینہ کی منظوری سے وزیر اعلیٰ نے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں ماہی گیر برادری کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے 515 ملین روپے کے فیول سبسڈی پیکیج کی منظوری دی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر کی 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ دئیے گئے ۔صوبائی دارالحکومت میں تدفین کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کابینہ نے ضلع ملیر کے دیہہ میٹھا گھر میں 500 ایکڑ اراضی میگا قبرستان کے لیے مختص کرنے کی منظوری دی جو محکمہ بلدیات کے نام الاٹ کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر