چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی میں جوڑ آج پڑے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے جوڑ آج پڑے گا۔ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔ خفیہ بیلٹ کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا اور اڑتالیس نومنتخب سینیٹرز بھی آج حلف اٹھائیں گے۔سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ ایوان بالا ‏کا اجلاس صبح دس بجے شروع ہوگا۔ انتخاب سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب 48 سینیٹرز سے حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔امیدوار کاغذات ‏نامزدگی ‏جمع کروائیں گے اور پھر نماز جمعہ کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا گیا ہے۔حکومتی اتحاد نے چیئرمین کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مرزا محمد آفریدی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔امیدواروں میں سادہ اکثریت لینے والا چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جائے گا۔ تاہم ووٹ ‏برابر ہونے کی صورت میں الیکشن دوبارہ ہو گا۔ پریذائیڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین ‏سینیٹ سے ‏حلف لے کر اجلاس کی صدارت حوالے کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر