ہائیکورٹس محفوظ شدہ فیصلے 90 دن کے اندر سنانے کی پابند : مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی : وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے عدالتی فیصلوں میں تاخیر اور فیصلہ سنانے سے قبل معلومات لیک ہونے کے خلاف اہم فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے قرار دیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔جسٹس عامر فاروق کی جانب سے تحریر کردہ سات صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس محفوظ شدہ فیصلے 90 دن کے اندر سنانے کی پابند ہیں، بصورت دیگر ایسے فیصلے کو اسی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے رولز باقاعدہ قانون کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ مزید کہا گیا کہ کسی بھی بینچ کے ارکان کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل اس کی تفصیلات لیک کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے ، جبکہ تمام ججز اور عدالتی عملہ ان رولز پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہیں۔

فیصلے کے مطابق اگر کسی مقدمے میں فیصلہ قبل از وقت لیک ہو جائے تو بینچ کا سربراہ ازسرنو سماعت کا حکم دے سکتا ہے ، جبکہ ایسی سماعت وہی یا کوئی دوسرا بینچ بھی کر سکتا ہے ۔ ہائیکورٹس میں ایسے معاملات چیف جسٹس کو جبکہ سپریم کورٹ میں ججز کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے ۔ زیر التواء مقدمات کے بوجھ کے باوجود بروقت انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ حالیہ عرصے میں فیصلے محفوظ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جس سے سائلین کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دس ماہ بعد سنائے گئے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آبزرویشنز کو حذف کر دیا۔ یہ کیس پاکستان شپنگ کارپوریشن کی جانب سے پنشن ادائیگی کے معاملے پر دائر اپیل سے متعلق تھا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اسے ملک بھر کی تمام ہائیکورٹس کو بھجوایا جائے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر