ریفائنریز،آئل سٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی پر جائزہ اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھرکی آئل ریفائنریز اور آئل سٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اضافی سکیورٹی اقدامات کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی، سینیٹر اسحاق ڈار نے آئل ریفائنریز اور آئل سٹوریج کے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) وزیر مملکت خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اہم توانائی تنصیبات کے تحفظ اور ملک بھر میں بلاتعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ،اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ملک میں پٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزارت پٹرولیم نے شرکا کو بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر