غیر متوازن ٹیکس نظام ڈیری شعبہ کی ترقی میں رکاوٹ ، رانا تنویر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیری شعبے پر غیر متوازن ٹیکس نظام نہ صرف اس صنعت کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ غذائی تحفظ اور بچوں کی نشوونما جیسے سنگین مسائل کو بھی بڑھا رہا ہے ،حالیہ ٹیکس پالیسیوں کے نتیجے میں رسمی ڈیری شعبہ سکڑ رہا ہے ، دیہی سطح پر دودھ جمع کرنے کے مراکز بند ہو رہے ہیں اور محفوظ دودھ تک عوام کی رسائی محدود ہوتی جا رہی ہے جس کے تدارک کے لئے جامع پالیسی، سرمایہ کاری کے فروغ جیسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پری بجٹ مشاورتی اجلاس میں ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ نمائندوں نے اس امر پر زور دیا کہ دودھ کو بنیادی غذائی ضرورت تسلیم کرتے ہوئے اس پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی میں نمایاں کمی، ٹیکس ڈھانچے میں اصلاحات، ڈیری شعبے کی دستاویزی تشکیل اور محفوظ و معیاری دودھ کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ مویشی بانی کا شعبہ زرعی معیشت کا تقریبا 60 فیصد حصہ ہے اور اس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے بے پناہ امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ محفوظ دودھ کیلئے جامع پالیسی، سرمایہ کاری کے فروغ جیسے اقدامات کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر