چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششوں میں مصروف ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے، چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششیں کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب پہلی مدت میں ملک کو تباہ کر چکے ہیں،ابھی مزید کرنا چاہتے ہیں، وہ اس حکومت کی کرپشن پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن معاہدوں کو برا بھلا کہا جاتا تھا ان سے دوگنی قیمت پر اب حکومت ایل این جی خرید رہی ہے، جو لوگ کہتے تھے لمبے عرصے کے ٹھیکے نہیں کرنے چاہئیں اب ان کو حقیقت نظر آ گئی ہو گی، نیب کو اس حکومت کی اتنی بڑی چوری نظر نہیں آتی۔شاہد خاقان نے کہا کہ ہم تو تین سال سے کہہ رہےہیں عدالتوں اور نیب تفتیش میں کیمرے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں کرپشن کا الزام نہیں لیکن کیس ہے کہ ٹھیکہ غلط دیا گیا، حکومت اسی ٹرمینل سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کرنا چاہتی ہے، اگر ٹرمینل غلط ہے تو پھر اس سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کیوں کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہیں، انہیں حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں جو حکومت کی پالیسی ہو گی اسکے اثرات بھی گہرے ہوں گے، حکومت جو پالیسی بنائے اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے، افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر