معرکہ حق میں میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا :وزیراطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے ، معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیں ،ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں ۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت پر ایک بیان میں کہا کہ یہ دن آزادیٔ اظہار معلومات تک رسائی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کی تجدید کا مظہر ہے ، ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے ، جو شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،حکومت آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر